سدھو موسے والا کیساتھ کرن جوہر بھی ہٹ لسٹ پر تھے

بھارت کے معروف گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کرنے والے گینگسٹر نے انکشاف کیا ہے کہ سدھوموسے والا کیساتھ فلم ساز کرن جوہر بھی ہماری ہٹ لسٹ پر تھے۔
حنا ربانی کھر کو سٹائلش سیاستدان کیوں کہا جاتا ہے؟
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھو کے قتل کی ذمے داری قبول کرنے والے گینگ کے سربراہ لارنس بشنوئی کے ساتھی نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ ان کی ٹیم کرن جوہر سے 5 کروڑ بھارتی روپے کا بھتہ وصول کرنے کا پلان بنا رہی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ لارنس بشنوئی سمیت گینگ کے 10 ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں جن میں سے ایک گینگسٹر مہاکال نے پولیس تفتیش کے دوران کہا کہ مذکورہ فلم ساز ان کے نشانے پر تھے، قتل کی دھمکی دے کر کرن سے 5 کروڑ وصول کرنے کا منصوبہ تھا۔
بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ کے دیگر کارندوں سے تفتیش کررہے ہیں جلد مکمل حقائق سامنے آئیں گے۔ خیال رہے کہ یہ گینگ بالی ووڈ کے ’دبنگ‘ سلمان خان کو بھی دھمکی آمیز خط لکھ چکے ہیں۔
