26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے مزید 4 کارکنوں کو سزائیں

 

 

 

 

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے مزید چار کارکنوں کو قید کی سزا سنادی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے مقدمے کی سماعت کےبعد فیصلہ سنایا۔تھانہ ہنجرا اٹک میں درج اس مقدمے میں کارکنان سردار خان، عامر خان، خان محمد اور جاوید اقبال کو جلاؤ گھیراؤ کی دفعات کے تحت 4، 4 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔

دوران سماعت ملزمان نے اقبال جرم کرتےہوئے کہاکہ قیادت کے اکسانے پر پرتشدد احتجاج میں شریک ہوئے،تاہم وہ غریب مزدور طبقے سے تعلق رکھتےہیں لہٰذا سزا میں نرمی کی جائے۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسی مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنان کو رہا کرنے کے احکامات دیےتھے۔ رواں برس مئی میں عدالت نے 86 کارکنوں کی ضمانتیں منظور کی تھیں جب کہ فروری میں 120 کارکنوں کو بھی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!