ملک کو استحکام کی ضرورت ہے، تمام جماعتیں سر جوڑ کر بیٹھیں : رانا ثنا اللہ

 

 

 

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔ سیاسی مسائل کا حل صرف تمام جماعتوں کے درمیان بات چیت سے ممکن ہے،نہ کہ خوف یا دھمکی کے ماحول سے۔

 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر میثاق استحکام کا اعلان کیا،جسے معرکہ حق کی کامیابی کے طور پر بھی منایاگیا۔

رانا ثنا اللہ نے کہاکہ ملک کو سیاسی استحکام کی شدید ضرورت ہے اور سب سیاسی جماعتوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے تاکہ وہ پاکستان کو اپنے آباؤ اجداد کے خواب کے مطابق بنا سکیں۔

 

وزیراعظم کے مشیر امور رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن، میاں نواز شریف کی قیادت میں میثاق استحکام کےلیے پوری طرح پرعزم ہے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان نے ایٹمی طاقت کا درجہ بھی مسلم لیگ ن کی حکومت کے دور میں حاصل کیاتھا اور اب استحکام کا خواب بھی حقیقت بنےگا۔

مرکزی رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھاکہ جو لوگ نفرت کی سیاست کرتےآئے ہیں، انہوں نے اور قوم نے دیکھا ہےکہ اس سیاست سے کچھ حاصل نہیں ہوتا اور مستقبل میں بھی یہ سیاست کامیاب نہیں ہوگی۔

لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے واضح کیاکہ سیاسی مسائل کا حل صرف تمام جماعتوں کے درمیان بات چیت سے ممکن ہے،نہ کہ خوف یا دھمکی کے ماحول سے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ ڈائیلاگ کے ذریعے بات کرنے کی حامی رہی ہے اور آج بھی ہر کسی کے ساتھ بات کرنے کےلیے تیار ہے،تاہم اگر کوئی جماعت ڈائیلاگ میں شریک نہیں ہوتی تو اس کی ذمہ داری اسی پر عائد ہوگی۔

26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے مزید 4 کارکنوں کو سزائیں

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں کیےجاسکتے،بلکہ مذاکرات ہمیشہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ہوتےہیں۔

 

 

 

Back to top button