پی پی کیمپ آفس پر حملہ، عطا تارڑ سمیت لیگی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ

خانیوال میں پی پی 206 میں پی پی آفس پر حملے کے الزامات پر عطا تارڑ سمیت ن لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج ،
پی پی 206 میں پیپلز پارٹی امیدوار میر واثق کی رہائش گاہ پر خواتین کا رش دیکھ کر عطا تارڑ کئی کارکنوں کے ہمراہ وہاں پہنچ گئے۔

ہاتھا پائی کی نوبت آنے پر پولیس نے بمشکل بیچ بچائو کرایا ، ن لیگ کے کارکنوں نے الزام لگایا کہ پی پی امیدوار غریب خواتین کو فی کس2 ہزار روپے بانٹ کر ووٹ خرید رہے تھے۔

پی پی امیدوار میر واثق سرجیس حیدر نے پولیس کو بتایا کہ گھرپرکارنر میٹنگ چل رہی تھی کہ لیگی رہنما اور کارکنوں نے حملہ کردیا۔

پی پی امیدوار کی درخواست پر تھانہ سٹی میں لیگی رہنما عطا تارڑ سمیت 50 سے زائد کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Back to top button