سابق جج رانا شمیم کے بیٹے نے اپنی سیاسی جماعت قائم کردی

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیٹے احمد حسن رانا نے اپنی سیاسی جماعت ’’شانِ پاکستان‘‘ قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

احمد حسن نے لندن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو اصل ریاستِ مدینہ بنائیں گے، ہماری انقلابی جماعت وہ تبدیلی لائے گی جو موجودہ سیاستدان نے لا سکے۔

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیٹے احمد حسن رانا نے بتایا کہ ہم خیال دوستوں کے ساتھ مل کر ایک گروپ تشکیل دیا جو خوشحال اور اچھے تعلقات کے حامل، محنتی اور ذہین افراد پر مشتمل ہے ۔

انھوں نے کہا کہ شانِ پاکستان جماعت جلد ہی قومی سطح پر متعارف کروائی جائے گی اور یہ کام فنڈنگ اور وسائل حاصل ہونے پر ممکن ہے۔

Back to top button