آنجہانی سشانت سنگھ کی گرل فرینڈ نے بھی شادی رچا لی

آنجہانی معروف بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی سابق گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈے نے کاروباری شخصیت وکی جین سے شادی رچا لی۔

بھارتی اداکارہ نے 14 اور 15 دسمبر کی درمیانی شب انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنائی ۔

انکتا لوکھنڈے نے شادی کی متعدد تصاویر شیئر کرتے ہوئے رومانوی کیپشن بھی لکھا کہ ’محبت پر سکون ہے مگر ان سے صبر نہیں ہو رہا۔

بھارتی اداکارہ نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ دسمبر کے وسط تک بوائے فرینڈ وکی جین سے رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔

بھارتی اداکارہ کے شوہر وکی جین کا تعلق ریاست چھتیس گڑھ سے بتایا جا رہا ہے تاہم ان کی زیادہ تر زندگی ممبئی میں ہی گزری۔

Back to top button