تفتان بارڈر پر پاک-ایران تجارتی ویزا بحال

پاکستانی تاجروں کےلیے تقریباً ایک سال بعد تفتان بارڈر پر تجارتی ویزا سہولت دوبارہ فعال کردی گئی ہے۔
بلوچستان ہوم ڈپارٹمنٹ کے نوٹی فکیشن کےبعد پاک ایران سرحدی تجارت کا نیا سفر شروع ہوگیا۔ویزا بحالی سے پاک-ایران تجارتی روابط مزید مضبوط اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے،طویل انتظار ختم ہونے پر تاجروں نے تجارتی ویزا بحالی کے فیصلے کا بھرپور خیرمقدم کیا۔
پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ 4 ارب 20 کروڑ ڈالرز پر پہنچ گئیں
مقامی تاجروں نے ویزا بحالی کو معیشت اور روزگار کےلیے بڑا مثبت قدم قرار دے دیا۔
