پاک بھارت ویمن ٹیموں‌ کا ورلڈ کپ میچ 6 مارچ کو ہوگا

کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران پاکستان اور بھارتی ویمن ٹیموں‌ کے درمیان میچ 6 مارچ بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی کی جانب سے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

آئندہ برس نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے ویمنز ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ 4 مارچ کو میزبان ٹیم نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

میگا ایونٹ کے دوران پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ 6 مارچ بروز اتوار کو ہوگا۔

ورلڈ کپ کے میچز 6 شہروں میں کھیلے جائیں گے، 5 مارچ کو انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی جبکہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ 6 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

میگا ایونٹ کے دوران چار ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کریں گی جو کہ 30 اور 31 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

Back to top button