قانون واضح ہے ممنوعہ فنڈنگ والی جماعت الیکشن نہیں لڑسکتی، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کاکہنا ہے کہ قانون میں واضح ہے ممنوعہ فنڈنگ والی پارٹی الیکشن نہیں لڑسکتی۔

پی ٹی آئی پر پابندی: سیاسی جماعت کو کالعدم قرار دینا نامناسب سمجھتا ہوں ،گورنر پنجاب

شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کوئی بھی مقبول شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے۔مجھ سےحلقے میں کوئی الیکشن نہیں جیت سکتا اس کامقصد یہ نہیں کہ میں لوگوں کو کہوں آگ لگادو جلاؤ اور گھیراؤ کرو۔دنیا کےکسی قانون میں نہیں لکھا ہواکہ آپ قانون کو ہاتھ میں لیں،ان لوگوں نے آئی ایم ایف کوخط لکھا کہ فنڈز بند کیےجائیں۔غیر ملکی لابسٹ اس طرح کےانتشار کی سرپرستی کر رہے ہیں۔قانون میں واضح ہے ممنوعہ فنڈنگ لینے والی پارٹی الیکشن نہیں لڑ سکتی۔ سپریم کورٹ کافیصلہ اب پبلک پراپرٹی ہے۔ الیکشن کمیشن کےقانون کو سب پڑھیں اس میں لکھاہوا ہے کہ کون کون سی پارٹیز الیکشن لڑسکتی ہیں۔

شرجیل میمن کا مزید کہناتھاکہ حکومت چلے گی اس ملک میں کچھ نہیں ہونے والاہے۔کوئی مایوسی اور پریشانی کی بات نہیں۔لوگ منفی باتیں پھیلاتےہیں۔ملک میں چیلنجز موجود ہیں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو عوام کےلیے آسانی پیدا کرنےکےلیے کام کرنا چاہیے لوگوں کو راغب کیاجا رہا ہے کہ وہ تشدد کی راہ اپنائیں۔ ارشد شریف نے ان ملکوں کا انکشاف کیا تھا جو یہاں فنڈنگ کر رہے تھے۔

Back to top button