پاکستان کے عاصم خان نے جونز کریک اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے عاصم خان نے امریکا میں ہونےوالی جونز کریک اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔ فائنل میں عاصم خان نے ہم وطن اشعب عرفان کو ایک تین سےشکست دےکر فتح اپنے نام کی۔

ویمنز ایشیا کپ،پاکستان نے نیپال کوہرادیا

امریکی ریاست جارجیا میں ہونیوالی جانز کریک اوپن کا فائنل آل پاکستان افیئر تھا جس میں ورلڈ نمبر 73اور پاکستان کےٹاپ پلیئر عاصم خان نے پہلا گیم ہارنےکے بعد کم بیک کرتے ہوئے اشعب عرفان کے خلاف کامیابی حاصل کی۔سیکنڈ سیڈ عاصم کا تھرڈ سیڈ اشعب کےخلاف جیت کا اسکور 11-7، 7-11، 4-11 اور 4-11 رہا، یہ عاصم خان کا اس سال کا تیسرا اور کیرئیر کا 10واں پی ایس اے ٹائٹل ہے۔

قبل ازیں سال 2024 میں عاصم نےواشنگٹن میں وائلڈ کارڈ چیلنجر جب کہ مارچ میں اسکواش انسپائر چیلنجر ٹورنامنٹ جیتاتھا۔

Back to top button