اسلام آباد پولیس کا چھاپہ سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن گرفتار
اسلام آباد پولیس کا تحریک انصاف کے سیکرٹری پرچھاپہ،سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کی گرفتاری کی بڑی وجہ بھی بتادی۔
اسلام آباد پولیس کاکہنا ہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں ڈیجیٹل میڈیا سیل بنایاگیاتھا جس سے ملک دشمن عناصر کے ساتھ مل کر پروپیگنڈا کیاجارہاہے۔میڈیا سیل سے ملک مخالف مہم چلائی جارہی تھی۔رؤف حسن کو اسی وجہ سے گرفتارکیا کہ وہ یہ مہم لیڈ کررہے تھے ۔سیکرٹریٹ سے کمپیوٹر سمیت دیگر دستاویزات بھی قبضے میں لے لیں۔
رؤف حسن کی گرفتاری پر پی ٹی آئی نے بیرسٹرگوہر کی گرفتار ی کا بھی دعویٰ کیا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر بھی منظرعام پر آ گئے کہا کہ رؤف حسن کی طبیعت خرابی کے باعث پولیس کے ساتھ پولیس لائنز تک گیاتھا۔پولیس نے کہا کہ آپ کی گرفتاری مطلوب نہیں تو پولیس اہلکار گھر چھوڑ کر گئے ہیں۔