جو بائیڈن صدر کے عہدے کےلیے فٹ نہیں تھے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ

سابق امریکی صدر اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنے حریف ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کے صدارتی انتخابات سے دستبرداری کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو بائیڈن صدر کے عہدے کےلیے فٹ نہیں اور انہیں امریکی تاریخ کا سب سے بدترین صدر قراردیا۔

جوبائیڈن صدارتی الیکشن سے دستبردار

صدر جو بائیڈن کے اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ جو بائیڈن صدارت کےلیے کبھی فٹ نہیں تھے اور وہ صرف جھوٹ اورجعلی خبروں کے ذریعے صدارت پر قابض رہے۔ٹرمپ نے کہاکہ ان کےقریبی ساتھی اور ڈاکٹرجانتے تھے کہ وہ صدارت کے اہل نہیں تھے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس کو ہرانا آسان ہوگا۔

Back to top button