30ارب روپے قرضہ اتارنے کیلئے فنڈ مختص کیے گئے، علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نےاپنےخلاف احتجاج کرنےکا طریقہ بتا دیا۔

پشاور میں ایک تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کاکہنا تھا آبادی بڑھ گئی ہےلیکن صوبوں کی تعداد نہیں بڑھائی جا رہی، یہاں لوگ اپنی بادشاہت قائم کرنے کیلئے کام کررہےہیں۔

ان کا کہنا تھا ہمیں اللہ کو جواب دینا ہے،یہ سوچ پیدا کرنی ہو گی، ہم نےکشکول کو توڑنا ہے جس کےلیےاپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہوگا۔

انہوں نےکہا کہ ہم نے اداروں کو با اختیار کرنا ہے، کے پی پہلا صوبہ ہےجہاں 30 ارب روپے قرضہ اتارنے کیلئے فنڈ مختص کیے گئے ہیں،اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنےکیلئے فنڈز مختص کیے۔

دفعہ 144 خلاف ورزی کیس : پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

 

علی امین گنڈا پور نےنرسنگ اور میڈیکل کالج قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئےکہا اس سال یونیورسٹی آف پشاور کو 50 کروڑ روپے دینا میرا کام ہے،اگر میں نے پیسے نہیں دیے تو میرے خلاف "اووو” کر کےاحتجاج کریں۔

انہوں نےپشاور یونیورسٹی کے اساتذہ کی پروموشن کی منظوری دینے کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ جامعات میں مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق شعبہ جات کھولیں گے۔

ان کا کہنا تھا ہرسال نیب کی صرف رپورٹ آتی ہے کہ کرپشن ہو رہی ہے،نیب سمیت دیگر ادارے کیوں ہیں اگر وہ کام نہیں کرسکتے۔

Back to top button