غزہ جنگ بندی ہماری تاریخی کامیابی کا نتیجہ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ جنگ بندی ہماری تاریخی کامیابی کا نتیجہ ہے،یہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پہلا قدم ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنے دوسرے دورہ صدارت کی تقریب حلف برداری سےقبل واشنگٹن میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سرحد سےدراندازی کو روکیں گے، افتتاحی خطاب میں سرحدی حفاظتی اقدامات کا خاکہ پیش کریں گے۔
ٹرمپ نےکہا کہ غزہ جنگ بندی ہماری تاریخی کامیابی کا نتیجہ ہے، یہ مشرق وسطیٰ میں امن کےلیےپہلا قدم ہے۔
ٹرمپ نےیہ بھی کہاکہ فوج کوآئرن ڈوم میزائل ڈیفنس شیلڈ تعمیرکرنےکا حکم دیں گے،فوج میں موجود کمزوریوں کا ختم کریں گے۔
ٹرمپ نے سابق امریکی صدرجان ایف کینیڈی کےقتل کیس کا ریکارڈجاری کرنے کا بھی وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ رابرٹ ایف کینیڈی اور مارٹن لوتھرکنگ جونیئر قتل سےمتعلق ریکارڈ جاری کریں گے جبکہ عوامی دلچسپی کےحامل دیگر دستاویزات بھی جاری کیے جائیں گے۔
انہوں نےکہا کہ وہ مردوں کو خواتین کے اسپورٹس سے باہر کریں گے، یہ کام کل ہی کریں گے، ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں کو خواتین کےکھیلوں میں حصہ لینے سے روکیں گے۔تاریخی رفتاراورطاقت کےساتھ کام کریں گے۔امریکا کو درپیش ہربحران کو حل کریں گے۔بائیڈن کے تمام ایگزیکٹو آرڈرز کو منسوخ کیا جائے گا۔
جنگ بندی کے بعد امدادی سامان کے ٹرک غزہ میں داخل
اس کے علاوہ انہوں نےکہا کہ ٹک ٹاک کو بچانے کی ضرورت ہے۔امریکا کوٹک ٹاک کی نصف ملکیت حاصل کرنی چاہیے۔ٹک ٹاک کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کھربوں ڈالرتک پہنچ سکتی ہے۔ بڑے AI پلانٹس کی اجازت کے لیے ایمر جنسی اختیارات استعمال کریں گے۔
دوسری جانب ایلون مسک بھی اسٹیج پرموجود تھے،انہوں نےشرکاء سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی درحقیقت شروعات ہے، آگے بڑھنا اہم ہے کیونکہ اہم تبدیلیاں کرنی ہیں، ان تبدیلیوں کو مضبوط کرنا ہے تا کہ امریکا کے لیے صدیوں تک مضبوط رہنےکی بنیاد ڈالیں۔
واشنگٹن ڈی سی میں شدید سردی کےباعث حلف برداری کی تقریب ان ڈور منتقل کی گئی ہے۔ واشنگٹن میں پیر کو درجہ حرارت منفی 11 تک گرسکتا ہے۔
40 سال بعد امریکا کےمنتخب صدر کی تقریب ان ڈور منعقد کی جائے گی۔
ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں جاپان، بھارت، آسٹریلیا کےوزرا خارجہ شرکت کریں گے، چین کے نائب صدر اپنے ملک کی نمائندگی کریں گےجبکہ پاکستان کی نمائندگی امریکا میں پاکستان کےسفیر رضوان سعید شیخ کریں گے۔
اس کے علاوہ بلاول بھٹو سمیت پاکستان کی کئی سیاسی شخصیات اورپاکستانی امریکن بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔