غزہ: خوراک کی تلاش میں نکلے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے، 59 فلسطینی شہید

غزہ میں  اسرائیلی بربریت جاری ،  اسرائیل کے تازہ حملوں میں مزید 59 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہیں اور اسرائیلی فورسز خوراک کی تلاش میں نکلنے والےاور خوراک کی تقسیم کےمراکز پر جمع ہونےوالے فلسطینوں کو بھی نشانہ بنارہے ہیں۔

رپورٹ کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج نے 59 فلسطینیوں کو شہید کیا جن میں سے 17 افراد خورا کی تلاش میں گئےتھےیا امریکا اور اسرائیل کی نگرانی میں چلنے والے خوراک تقسیمی مراکز کے باہر کھانہ ملنے کے انتظار میں تھے۔

ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث عراق ، قطر سمیت مختلف ممالک کا فلائٹ آپریشن متاثر

 

مقامی لوگوں کا بتانا ہےکہ اسرائیلی فوج نے خوراک ملنے کی امید پر کھڑے ہجوم  پرفائرنگ کرنے سے پہلے کوئی انتباہ جاری نہیں کیا جس کےنتیجےمیں شہری ہلاکتیں ہوئیں۔

Back to top button