غزہ کا مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم نہیں ہوگا،ٹرمپ کااعلان

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم نہیں ہوگا۔اسرائیل نےعرب ممالک سے وعدہ کیا تھا، اب ایسا نہیں کرسکتے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں عربوں کی زبردست حمایت حاصل ہے، اگر ایسا ہوا تو اسرائیل امریکا سے اپنی حمایت کھو دے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی پارلیمنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے پر قبضے کا بل منظور کیا تھا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو غزہ میں حملوں سے روکا، نیتن یاہو سے کہا دنیا آپ کے خلاف ہے، اسرائیل دنیا کے مقابلےکےلیے بہت چھوٹی جگہ ہے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ قطر پر اسرائیلی حملہ غلط حکمت عملی تھی، اس حملے نے اسرائیل پرکافی دباؤ ڈالا کہ وہ جنگ بندی پر راضی ہوجائے، امیر قطر کو بتایا کہ اسرائیلی حملہ ان چیزوں میں سے ایک تھا جس نےہم سب کو اکٹھا کیا۔

Back to top button