آسٹریا میں ہاتھ پر ٹیٹو کے بدلے ایک سال تک مفت سفر کیجیے

آسٹریا کی حکومت نے لوگوں کو عوامی ٹرانسپورٹ کی جانب راغب کرنے کے لیے ایک پروگرام شروع کیا ہے۔ اگر وہ اپنے بازو پراس پروگرام کا نام گُدواتے ہیں تو اس کے بدلے ملک بھر میں بپلک ٹرانسپورٹ کی ایک سال تک مفت سہولیات حاصل کر سکیں گے۔
لوگوں کو بس یہ کرنا ہوگا کہ اسکیم کا نام ’کلائمٹ ٹکٹ‘ لکھوانا ہوگا جسے کچھ بدل کر Klimaticket لکھا جاتا ہے۔ تاہم اس پر بعض حلقوں نے تنقید کا اظہاربھی کیا ہے۔ اگرچہ اس کا مقصد آب و ہوا میں تبدیلی کے تناظر میں عوام کی اپنی گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ شکنی اور عوامی ٹرانسپورٹ کی ترغیب ہے لیکن اب تک صرف چھ لوگوں نے ہی ٹیٹو گُدوائے ہیں۔
ملک بھر میں مفت ٹیٹو کے مراکز کھولے گئے ہیں جبکہ دو سالانہ میلوں میں بھی اس کے اسٹال لگائے گئے ہیں۔ اس طرح ہر شخص ٹیٹو کے بدلے سالانہ ٹرانسپورٹ پاس کا اہل ہوسکتا ہے۔
حکومت کےمطابق یہ ٹیٹو 18 سال سے زائد عمر کے افراد پر ہی بنائے جائیں گے۔
