گلگت :سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کا عمل تیز ، شاہراہ قراقرم ٹریفک کیلئے بحال

گلگت بلتستان میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہونے والی اہم شاہراہوں کی بحالی کا کام پاک فوج کی انجینئر کور اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) نے تیزی سے جاری رکھا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد اہم سڑکیں ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، اسلام آباد سے گلگت براستہ بابو سر ٹاپ شاہراہ اور شاہراہ قراقرم کو لینڈ سلائیڈنگ کے بعد دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، جب کہ دیگر اہم سڑکوں کی بحالی بھی مکمل یا آخری مراحل میں ہے۔
استک پل کے علاوہ , جگلوٹ-اسکردو روڈ ، دیوسائی روڈ ، استور روڈ ، ہنزہ روڈ (چین سے رابطے کا اہم راستہ) ، متعلقہ علاقوں میں فوجی دستے اور مشینری مسلسل کام میں مصروف ہیں تاکہ متاثرہ علاقوں کو جلد از جلد مرکزی نظامِ آمد و رفت سے بحال کیا جا سکے۔
حکام کے مطابق، شاہراہوں کی بحالی سے نہ صرف مقامی آبادی کو سہولت میسر آئی ہے بلکہ سیاحوں کی واپسی اور امدادی سرگرمیوں میں بھی نمایاں تیزی آئی ہے۔
متعلقہ علاقوں میں فوجی دستے اور مشینری مسلسل کام میں مصروف ہیں تاکہ متاثرہ علاقوں کو جلد از جلد مرکزی نظامِ آمد و رفت سے بحال کیا جا سکے۔
