سونے کی قیمت میں فی تولہ 8 ہزار روپے سے زائد کی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں حیران کن کمی دیکھنے میں آرہی ہے،پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 8900 روپے کمی ہوگئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 8900 روپے کی کمی ہوئی ہےجس کےبعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 85 ہزار 62 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 7 ہزار 630 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 15 ہزار 862 روپے ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 89 ڈالر کم ہوکر 4627 ڈالر فی اونس ہے۔
