سونایکدم ہزاروں روپےسستاہوگیا

عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمتیں یکدم گر گئیں۔چاندی کا بھاؤ بھی قدرے کم ہوگیا۔
جیمز اینڈ جیولرز صفا ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 4,100 روپے سستا ہو کر 384،000 روپے پر آ گیا۔ 10 گرام سونا بھی 3،515 روپے کمی کے بعد 329،218 روپے میں فروخت ہوا۔
گزشتہ روز سونے کی قیمت 388،100 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی تھی جب کہ منگل کو یہ ایک نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
دوسری جانب عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 36 ڈالر کی کمی کے بعد 3،618 ڈالر (20 ڈالر پریمیم سمیت) رہی۔
چاندی کی قیمت بھی نیچے آئی۔ فی تولہ چاندی 32 روپے کمی کے بعد 4،326 روپے میں دستیاب رہی۔
