سونے کی قیمت بلندترین سطح پر پہنچ گئی

ملک کے صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق سونےکی فی تولہ قیمت 1600 روپےاضافے کے بعد 2 لاکھ90 ہزار300 روپےہوگئی ہے۔دس گرام سونےکا بھاؤ ایک ہزار372 روپےاضافےسے2 لاکھ48 ہزار885روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کےمطابق عالمی بازارمیں سونےکا بھاؤ15 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 778 ڈالر فی اونس ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں100 انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا۔کاروباری روز کےاختتام پر100 انڈیکس1719 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 206 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج کاروباری دن کے دوران100 انڈیکس1594 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 13 ہزار400 پوائنٹس رہی۔

حصص بازار میں 48.39 کروڑ شیئرز کے سودے26.10 ارب روپے میں ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن217 ارب روپے اضافے سے13 ہزار 955 ارب روپے ہے۔

Back to top button