کیا کینو کے چھلکے بھی فائدہ مند ہیں؟ماہرین نے بتا دیا

ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ کینو سے توجسم کو توانائی ملتی ہی ہے مگر اسکے چھلکے بھی بے پناہ فوائدکے حامل ہیں۔
کینو موسم سرما کا مزیدار پھل ہے جسے اسکی رسیلی مٹھاس کی وجہ سے بچے بڑے سب ہی شوق سے کھاتے ہیں۔ کینو کھانے کے بے شمار فوائد ہیں کیونکہ اس میں موجود وٹامن سی سے جسم کوتوانائی ملتی ہے۔
کینو کے چھلکوں کو آپ کلینر سے لے کر چہرے کےاسکرب تک اپنی روز مرہ کی زندگی میں کئی طریقوں سے استعمال کر سکتے ہیں، گھر میں کینو کے چھلکے استعمال کرنے کے چند آسان طریقے یہ ہیں۔
ماہرین نے بتایا کہ کینو کے چھلکوں کو دار چینی اور لونگ کے ساتھ پانی میں ابالیں جس سے چند منٹوں میں آپ کا گھر خوشبو سے مہک جائیگا۔ آپ مہمانوں کے آنے سے پہلے اس ترکیب کو آزما سکتے ہیں۔
چہرے کی خوبصورتی: کینو کے کچھ چھلکے خشک کر کے باریک پیس لیں۔اسے شہد یا دہی کے ساتھ ملاکر اپنی جلد کو صاف کریں۔یہ آپ کے چہرے سے جلد کے مردہ خلیوں کو ہٹاتے ہیں جس سے آپ کو تازہ چمکدار جلد ملتی ہے، کینو کے چھلکوں سے دانتوں کو بھی چمکایا جاسکتا ہے۔