شعبان کا چاند نظر آگیا، شب برات13 فروری کو ہوگی

ملک میں شعبان المعظم1446 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔شب برات 13فروری کو ہوگی۔

شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کیلئےمولانا عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں زونل کمیٹی کے ممبران اور متعلقہ محکموں کے حکام شریک ہوئے۔ملک بھرسےشہادتیں جمع کی گئیں۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین  مولانا عبدالخبیرآزاد نے اعلان کیا کہ ملک میں شعبان کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں اور کل31 جنوری کو یکم شعبان ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کےچیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد نےکہا کہ شب برات13 فروری  بروز جمعرات ہوگی۔

Back to top button