حکومت کا بجلی صارفین کو ریلیف دینے پر غور، پروٹیکٹڈ یونٹس کی حد بڑھانے کی تجویز

بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ پروٹیکٹڈ یونٹس کی حد میں اضافے کی تجویز زیرِ غور ہے، جس کا مقصد عوام پر پڑنے والے مالی بوجھ میں کمی لانا ہے۔

ذرائع وزارت توانائی کے مطابق ارکانِ اسمبلی نے 201 یونٹس پر 5 ہزار روپے تک اضافی بل بھیجے جانے کا معاملہ وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے اٹھایا اور عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتی سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق اب یہ تجویز سامنے آئی ہے کہ پروٹیکٹڈ صارفین کی حد کو 201 کے بجائے 301 یونٹس تک بڑھایا جائے، تاکہ اس حد تک استعمال کرنے والے صارفین نان پروٹیکٹڈ ٹیرف سے مستثنیٰ رہیں۔

سی ای او کے الیکٹرک کی برطرفی کا حکم مؤخر، عدالت کا حکم امتناع برقرار

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 301 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو نان پروٹیکٹڈ ٹیرف میں شامل کرنے کے بجائے پروٹیکٹڈ درجہ بندی میں برقرار رکھنے کی سفارش زیرِ غور ہے۔

اس معاملے پر اعلیٰ سطح کی ایک کمیٹی تشکیل دیے جانے کا امکان بھی ہے، جو اس تجویز کا جائزہ لے کر سفارشات مرتب کرے گی۔ کمیٹی 201 کے بجائے 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والوں کو پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں شامل کرنے کی حتمی تجویز پیش کر سکتی ہے۔

Back to top button