سیکیورٹی فورسز نے بھارتی ڈرون لاہور کے قریب مار گرایا

سیکیورٹی فورسز نے لاہور کے نواحی علاقے مناواں میں بھارتی ڈرون کو مار گرایا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پاکستان کی حدود میں بھارتی ڈرون کی مشتبہ نقل و حرکت دیکھی گئی تھی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ڈرون کو نشانہ بنایا اور زمین پر گرا دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ڈرون ممکنہ طور پر نگرانی (سرویلنس) کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا، اور اس میں کسی قسم کا بارودی مواد موجود نہیں تھا۔
بنوں: ایف سی چیک پوسٹ پر ڈرون حملہ، ایک اہلکار شہید، تین زخمی
ڈرون کو حساس اداروں نے اپنی تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ اس کی نوعیت، راستہ اور کنٹرول سسٹم سے متعلق تفصیلات معلوم کی جا سکیں۔
