حکومت کا شہباز شریف کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی پر غور

حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو واپس نہ لانے پر شہباز شریف کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی پر غور شروع کر دیا ہے۔
اٹارنی جنرل آفس نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی واپسی کے ضامن شہباز شریف کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا، خط میں لاہور ہائیکورٹ میں دی گئی گارنٹی کا حوالہ دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو لاہور ہائیکورٹ میں دیئے گئے حلف نامہ پر عملدرآمد کی تلقین کی جائے گی اور شہباز شریف کو عملدرآمد کیلئے مخصوص وقت بھی دیا جائے گا۔
انڈرٹیکنگ پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا انتباہ کیا جائے گا۔
اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے خط آج ہی تحریر کیے جانے کا امکان ہے۔
خورشید شاہ کو مزید حراست میںرکھنا غیرقانونی قرار
