پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر خان ترین، اہلیہ بھی کرونا کا شکار

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین اور ان کی اہلیہ کے کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے ناراض رہنما اور شوگر سکینڈل میں نامزد ملزم جہانگیر خان ترین اور ان کی اہلیہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔
اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ہم دونوں میاں بیوی نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا، دوستوں اور عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔
