جائیداد کے جھگڑے میں مذہب کو نہ لائیں

بھارتی فلم انڈسٹری کے بھائی جان سلمان خان نے اپنے پڑوسی کووارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جائیداد کے تنازع میں وہ میرے مذہب کو نہ لائیں۔
دبنگ خان کا کہنا تھا کہ میری والدہ ہندو ہیں، میرے والد مسلمان ہیں، میرے بھائیوں کی بیویاں ہندو ہیں، ہم سب اکٹھے تہوار مناتے ہیں۔
سلمان خان نے اپنے پڑوسی کی خبرلیتے ہوئے کہا کہ آپ پڑھے لکھے شخص ہیں، کوئی غنڈہ چھاپ نہیں جو میرے اوپر بے تکے الزامات عائد کر رہے ہیں، آج کل یہ آسان ہے کہ کچھ لوگوں کواکٹھا کرو اورسوشل میڈیا پرغصہ نکالو۔
سلو کا ممبئی کے قریب پنول میں فارم ہاؤس ہے جس کا ان کے پڑوسی کے ساتھ تنازع چل رہا ہے، سلمان خان نے پڑوسی پرہتک عزت کا کیس دائرکررکھا ہے۔
دبنگ خان کے پڑوسی نے ان پرجائیداد ہتھیانے اورلوگوں کوقتل کرکے اپنے فارم ہاؤس میں دفنانے کے الزامات عائد کئے تھے۔
میں اب حجاب کرتی ہوں، میرا بیوٹی کریم کا اشتہار بند کیا جائے
