حکومت کا افغان ٹرانسپورٹرز کو 6 ماہ کا ملٹی پل ویزہ دینے کا فیصلہ

حکومت نے افغان ٹرانسپورٹرز کو 6 ماہ کا ملٹی پل ویزہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد شیری رحمن اور قمر زمان کائرہ کے ہمرہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاافغانستان سے ٹرانسپورٹرز کو 6 ماہ کا ملٹی پل پر ویز ادینے کا فیصلہ کیا، جس سے وسطی ایشیا افغانستان میں تجارت کو تقویت ملے گی۔
اپوزیشن کے بعد کامران خان نے بھی کپتان کا استعفیٰ مانگ لیا
انکا کہنا تھاوفاقی کابینہ نے قومی ویسٹ مینجمنٹ پالیسی 2022 کی منظوری بھی دی ہے جبکہ مختلف ممالک سے متعلق ویزا پالیسی میں تبدیلی کا ایجنڈا بھی منظور کرلیا ہے، جس میں ورک ویزا کیٹگری میں سمیت دیگر کیٹگریز کو شامل کیا گیا ہے
مریم اورنگزیب نے کہابورڈ آف انویسٹمنٹ نے سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ا ی سی پی) کی رجسٹریشن کی شرط ختم کردی ہے، اسی طرح نادرا کو آن لائن سسٹم کی تبدیلیوں کیلئے اقدامات کی ہدایت دی گئی ہے۔
