پرویز الٰہی اب بھی ہمارے وزارت اعلیٰ کے امید وار ہیں

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے مسلم ن کے دعوئوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے چوہدری پرویز الٰہی اب بھی ہمارے وزارت اعلیٰ کے امید وار ہیں۔

ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا حمزہ شہباز کی حمایت کرنے کے ن لیگ کے دعوے کی تردید کرتا ہوں،صاف الفاظ میں کہتا ہوں کہ چوہدری پرویزالہٰی ہی ہمارے امیدوار ہیں۔

دھمکی آمیز خط بھیجنے والے ملک کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ

انکاکہنا تھا ہمارے ارکان چوہدری پرویزالہٰی کو ووٹ دیں گے، افواہیں پھیلا کر ہمارے کسی رکن اسمبلی کو غلط فہمی میں ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے۔

سربراہ مسلم لیگ ق نے مزید کہا کہ ق لیگ کے ارکان اسمبلی نے ہمیشہ پارٹی ڈسپلن کی پابندی کی ہے، ق لیگ کے ارکان چوہدری پرویزالہٰی کی حمایت کریں گے، میں نے کبھی غلط بیانی نہیں کی، ہمیشہ صاف گوئی کا درس دیا ہے۔

Back to top button