وزیراعطم 3 روزہ دورہ پر کل سعودی عرب جائیں گے

وزیراعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر کل سعودی عرب جائیں گے ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور کابینہ کے دیگر اراکین بھی ان کے ساتھ موجود ہوں‌ گے۔

وزیراعظم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب جا رہے ہیں، دورے میں وہ سعودی قیادت کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے تقریب میں شرکت بھی کریں گے۔

عمران خان مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو سمٹ کی لانچنگ تقریب میں شرکت کریں گے جہاں وہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک کو درپیش مسائل پر اپنا نقطہ پیش کرینگے۔

Back to top button