شیر افضل مروت کا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا انتخاب چیلنج کرنے کا اعلان

 

 

 

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے بطور وزیر اعلیٰ انتخاب کو چیلنج کرنے جارہا ہوں۔

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہےکہ خیبرپختونخوا کی تباہی اور خراب گورننس کا حشر زبان زدعام ہے،خیبرپختونخوا ہیلتھ سیکٹر اور ہسپتالوں میں کم قیمت میں دوائیاں خریدی بیچی جارہی ہیں۔

شیر افضل مروت نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کو میرے چیلنج کرنے کا معلوم ہوا تو انہوں نےکہا ایسا نہیں کرنا،میں علی امین گنڈاپور کی بات کو اب رد کررہا ہوں اور انتخاب کو چیلنج کروں گا۔

شیر افضل مروت نے کہاکہ عمران خان بمقابلہ نوازشریف کیس میں سپریم کورٹ نے فیصلہ دے رکھا ہے، 2018ء میں نوازشریف کے سینیٹر کے ٹکٹوں پر عمران خان عدالت گئے۔سپریم کورٹ نے فیصلہ دیاکہ سزا یافتہ جیل سے کوئی احکامات نہیں دےسکتا، عمران خان کے حکم پر سلمان اکرم راجہ نے اڈیالہ کے باہر نامزدگی کا بتایاتھا۔

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ میں نامزدگی عدالت میں چیلنج کررہا ہوں،امید ہےکہ سہیل آفریدی گھر جائیں گے،میری کوئی ذاتی عداوت نہیں لیکن سہیل آفریدی کو لانے کافیصلہ غلط تھا،ان کو لانے کے فیصلے نے پارٹی کو توڑ کر رکھ دیا ہے۔سہیل آفریدی پارٹی کی مزاحمت کی طاقت کو نچلے مقام پر لے آیا ہے،وہ چند ماہ مزید رہا تو پارٹی تنکوں کی طرح بکھر جائے گی،پارٹی بچانی ہےتو سہیل آفریدی اور سلمان اکرم راجہ وغیرہ کو سائیڈ لائن کرنا ہوگا۔

سوشل ویلفیئر نظام کو جدید اور عوام دوست بنایا جارہا ہے : وزیر اعلیٰ پنجاب

شیر افضل مروت نے کہا کہ بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کو اختیار دیاجانا چاہیے،اگر بیرسٹر گوہر اور علی امین کو بااختیار بنایا جائے تو عمران خان 3 ماہ میں باہر آجائیں گے۔

 

Back to top button