سٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا

سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بنیادی شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا،جس کے بعد شرح سود 11.5 فیصد فیصد ہوگئی۔
مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹ اضافہ کیاجس کےبعد شرح سود 10 اعشاریہ 50 فیصد سے بڑھ کر 11 اعشاریہ 50 فیصد ہوگئی ہے۔
مرکزی بینک کےمطابق یہ اقدام مہنگائی کے دباؤ کو کنٹرول کرنے اور معیشت کو مستحکم رکھنے کےلیے اٹھایا گیا ہے۔ماہرین کےمطابق شرح سود میں اضافے سے قرضوں کی لاگت بڑھنے کا امکان ہے، جب کہ کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری پر بھی اثر پڑسکتا ہے۔
معاشی ماہرین نے شرح سود میں اضافے کی بڑی وجہ مشرق وسطیٰ جنگ کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور عالمی مارکیٹ میں معاشی بے یقینی کی صورت حال کو قرار دیا ہے۔
