کیا فائیو جی کی آمد سے انٹرنیٹ سروس بہتر ہوگی؟

پاکستان میں فائیو جی لائسنس کے اجرا کے بعد ایک بار پھر سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا یہ نئی ٹیکنالوجی انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے مسائل کو ختم کر سکے گی یا یہ بھی ماضی کی طرح محض ایک اُمید ثابت ہوگی؟

لاکھوں باشندوں کسی ضروری کام کے لیے، کال کے دوران یا امتحان کی اسائنمنٹ جمع کرواتے وقت سکرین پر گھومتے ہوئے "لوڈنگ” کے نشان کا سامنا کرتے  آئے ہیں، تو اس سلسلے میں فائیو جی انٹرنیٹ کی آمد ایک بڑی امید اور راحت کا باعث امر محسوس ہو رہی ہے۔

سوال یہ ہے کہ کیا اس بار واقعی پاکستانیوں کی انٹرنیٹ سے متعلق مشکلات ختم ہو جائیں گی؟ اگر دیکھا جائے تو پاکستان میں انٹرنیٹ کی کہانی ہمیشہ امیدوں اور مایوسیوں کے درمیان رہی ہے۔ جب تھری جی آیا تو اسے انقلاب کہا گیا اور جب فور جی متعارف ہوا تو امید تھی کہ انٹرنیٹ کے مسائل ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائیں گے، اب یہی امیدیں فائیو جی سے جڑی ہوئی ہیں۔

بہت سے صارفین کے مطابق ابتدا میں نظر آنے والی فائیو جی انٹرنیٹ کی تیز رفتاری جلد ہی اسی پرانی سست روی میں بدل گئی ہے جس نے روزمرہ زندگی اور آن لائن کام کو متاثر کیا۔

 

وفاقی آئینی عدالت : پاسپورٹ اینڈ امیگریشن رولز کی کالعدم دفعات بحال

دوسری جانب ماہرین کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ کے بنیادی ڈھانچے میں ایسی خامیاں موجود ہیں جنہیں دور کیے بغیر بہتر سروس ممکن نہیں۔

Back to top button