تعلیمی اداروں میں جمعہ کی چھٹی پروزیرتعلیم نےبڑااعلان کردیا

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں جمعہ کی چھٹی مستقل طور پر برقرار نہیں رہے گی اور جلد سکول معمول کے ہفتہ وار شیڈول پر واپس آ جائیں گے۔
راناسکندرحیات نے کہا کہ پیٹرول بحران کے باعث جمعہ کی چھٹی عارضی بنیادوں پر دی گئی تھی، تاہم اسے مستقل نظام کا حصہ نہیں بنایا جا رہا۔
وزیر تعلیم کے مطابق آنے والے ہفتوں میں جمعہ کی چھٹی مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی اور تعلیمی ادارے دوبارہ روایتی اوقات کار کے مطابق چلیں گے۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت وفاقی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔
رانا سکندر حیات نے موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق قیاس آرائیوں پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ چھٹیوں کے دورانیے میں کمی یا شیڈول سے متعلق حتمی فیصلہ 15 مئی کے بعد کیا جائے گا، جبکہ اس حوالے سے تمام فیصلے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی منظوری کے بعد ہی نافذ العمل ہوں گے۔
