پی ایس ایل 11 کے فائنل کیلئےآن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئیں

پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے فائنل کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔

پی ایس ایل کے فائنل میچ کے فزیکل ٹکٹس کل صبح سے مقرر کردہ کوریئر سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔

ٹکٹوں کی قیمتیں 1500 روپے سے 12000 روپے کے درمیان رکھی گئی ہیں۔ کمپلیمنٹری ٹکٹوں کی کیٹیگری مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے۔

کرکٹ شائقین میں لیگ کے اس بڑے مقابلے کے حوالے سے پہلے ہی غیر معمولی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

وی وی آئی پی انکلوژر وقار یونس کی نشستیں 8 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی جبکہ جناح اینڈ پر واقع ظہیر عباس انکلوژر کے ٹکٹ 10 ہزار روپے میں فروخت کیے جائیں گے۔ پی سی بی گیلری کے ٹکٹ سب سے مہنگے یعنی 12 ہزار روپے میں فروخت کیے جائیں گے۔

وی آئی پی انکلوژرز فضل محمود اور عمران خان کے ٹکٹ 6 ہزار روپے کے رکھے گئے ہیں جبکہ پریمیم انکلوژرزراجہ اور سعید انور  کے لیے 4 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔

پی ایس ایل 11 کا فائنل 3 مئی کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔فائنل میچ کے موقع پر اختتامی تقریب کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

 

Back to top button