PSL پلے آف مرحلہ،وزیراعظم نے شائقین کو سٹیڈیم آنےکی اجازت دیدی

وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ایس ایل سیزن 11 کے تینوں پلے آف میچز میں بھی تماشائیوں کو سٹیڈیم آنے کی اجازت  دیدی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ  وزیر اعظم نے پی ایس ایل کے تینوں پلے آف میچز میں تماشائیوں کی اجازت دے دی ہے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ کراچی اور لاہور میں ہونیوالے پلے آف میچز میں تماشائیوں کو سٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی۔

چیئر مین پی سی بی محسن نقوی نے بتایا کہ  وزیر اعظم نے ہدایت دی ہے کہ تماشائی سٹیڈیم آنے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے فائنل کے لیے تماشائیوں کو سٹیڈیم آنے کی اجازت دی تھی۔

واضح رہے کہ ایونٹ کا پلے آف مرحلہ کل سے شروع ہوگا۔

راچی میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کوالیفائر میں مد مقابل ہوں گی ۔ اس کے بعد بدھ کو پہلے ایلی مینیٹر میں حیدرآباد کنگز مین اور ملتان سلطانز کا مقابلہ لاہور میں ہوگا۔

اس کے بعد پھر دوسرا ایلی مینیٹر یکم مئی کو لاہور میں ہی کھیلا جائے گا جبکہ  پی ایس ایل 11کا بڑا فائنل 3 مئی کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

 

Back to top button