ڈونلڈٹرمپ نے مذاکرات کی درخواست کی ہے،ایرانی وزیرخارجہ کادعویٰ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کی درخواست کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا ہے، اس لیے ٹرمپ نے مذاکرات کی درخواست کی ہے، تہران اس پر غور کر رہا ہے۔

اس سے قبل ماسکو میں صدر ولادیمیر پوتن سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ملاقات کی، جس میں روس نے ایران اور امریکا میں ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

صدر پیوتن نے ایران کے سپریم لیڈر کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس خطے کے ملکوں اور خصوصاً ایران کے مفادات میں جو ممکن ہوا کرے گا، روس ایران اسٹریٹجک تعلقات جاری رہیں گے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایرانی عوام مشکل دور سے جلد گزر جائیں گے اور امن قائم ہوگا۔

وہ اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ دورہ اسلام آباد میں حکام کے ساتھ مثبت مشاورت ہوئی ہے۔

Back to top button