صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو اسلامی تاریخ سے آگاہ کرنے کیلئے ترکی کے تعاون سے صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔

فلم ساز شہزاد نواز اور ترک پروڈیوسر ایمرے کونک سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ‘صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر بننے والی سیریز نوجوانوں کو تاریخ میں ان کے کردار کے حوالے سے آگاہ کرنے کے ساتھ تفریح کا بھی موقع فراہم کرے گی۔

عمران خان نے کہا کہ یہ معمول سے ہٹ کر تاریخی نظریات پر مبنی ڈرامے اور فلمیں بنانے کا بہترین وقت ہے ، مغرب کی جانب سے بھی صلاح الدین ایوبی کو عظیم شخصیت کا لقب دیا گیا تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ صلاح الدین ایوبی نے بیت المقدس فتح کرنے کے بعد عام معافی کا اعلان کیا تھا ، اس ملاقات کے دوران سینیٹر فیصل جاوید ، سید جنید علی شاہ اور ڈاکٹر کاشف بھی موجود تھے۔ وزیراعظم کو مشترکہ سیریز کے حوالے سے بریف کیا گیا۔

بریفنگ میں واضح کیا گیا کہ سیریز کی منصوبہ بندی مکمل ہوچکی ہے جبکہ سیریز کی شوٹنگ آئندہ سال اپریل میں شروع کی جائے گی۔

Back to top button