مخصوص نشستوں کا معاملہ: حکومت کا اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

 

 

 

 

پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ملنےکے سپریم کورٹ کےفیصلے پر وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادی جماعتوں کواعتماد میں لینے کافیصلہ کرتے ہوئےمشاورت کا آغاز کردیا۔

ججز کو کہنا چاہتی ہوں کہ ملک کو چلنے دو: مریم نواز

 

مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کےرہنماؤں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیاہے اور دونوں جماعتوں کےدرمیان مذاکرات آج ایوان صدر میں ہوں گے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما آج پیپلز پارٹی کی قیادت سےملاقات کریں گے، صدر آصف علی زرداری بھی مذاکرات میں شریک ہوں گے،پیپلز پارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک، شیری رحمان اور نیئر بخاری مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سےاسحٰق ڈار،اعظم نذیر تارڑ،عطا تارڑ مذاکرات میں شریک ہوں گے،عرفان قادر اور ایاز صادق بھی مذاکرات میں شریک ہوں گے۔اٹارنی جنرل منصور اعوان مخصوص نشستوں کےکیس سےمتعلق صدر مملکت آصف زرداری اور دیگر ارکان کو بریفنگ دیں گے۔

Back to top button