حکومت کا الیکشن سے قبل انتخابی اصلاحات کا فیصلہ

حکومت نے عام انتخابات سے قبل بڑے پیمانے پر انتخابی اصلاحات کا فیصلہ کرلیا، الیکشن ایکٹ 2017 میں 73 ترامیم انتخابی اصلاحات کمیٹی کے سامنے پیش کردی گئیں۔پارلیمنٹ کی انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس میں الیکشن ایکٹ 2017 میں مزید ترمیم کیلے 73 ترامیم پارلیمانی کمیٹی کے سامنے رکھی گئیں، پارلیمانی کمیٹی نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی اصلاحات سے متعلق ترامیم کا ابتدائی جائزہ مکمل کرلیا، پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کی انتخابی اصلاحات کمیٹی کا بائیکاٹ کیا۔
اجلاس میں وزارت پارلیمانی امور، وزارت قانون و انصاف اور الیکشن کمیشن حکام نے کمیٹی کو انتخابی اصلاحات میں مجوزترامیم پر اپنی رائے دی اور انتخابی اصلاحات میں بہتری کیلئے اپنے موقف سے آگاہ کیا، ذرائع کے مطابق انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کی 73 میں سے 70 مجوزہ تجاویز پر ابتدائی مشاورت مکمل کرلی گئی۔
ذرائع کے مطابق مجوزہ انتخابی اصلاحات کے مطابق ریٹرنگ افسر ماتحت پریزائڈنگ افسران کو جدید مواصلاتی آلات کی فراہمی یقینی بنائے گا، پریزائڈنگ افسر اپنے دستخط شدہ مکمل نتائج کی تصویر ریٹرننگ افسر کو بھیجنے کا پابند ہوگا، پریزائیڈنگ افسر کو تیز ترین انٹرنیٹ اور اسمارٹ فون دینے کی بھی تجویزدی گئی ہے جبکہ جن علاقوں میں انٹرنیٹ سہولت میسر نہیں ہوگی وہاں نگراں حکومت متبادل سہولیات فراہم کرنے کی پابند ہوگی
بھارتی ٹیم ایشیا کپ پاکستان میں کھیلے گی نہ جے شاہ جائیں گے
جس سے نتا ئج کوجلد پہنچانے میں مدد ملے گی۔
