دریائے راوی میں ہر کلومیٹر پر دیوار، بھارتی آبی جارحیت کا توڑ

بارانی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر اور واٹر مینجمنٹ ایکسپرٹ ڈاکٹر رائے نیاز نے بھارت سے دریائے راوی میں چھوڑے جانے والے سیلابی ریلوں سے ہونے والے نقصانات سے بچنے کے لئے تجویز دی ہے کہ دریا میں ہر ایک کلومیٹر کے فاصلے پر دیوارتعمیر کر کے سیلابی پانی کو سٹور کیا جا سکتا ہے ۔ اس طرح سے سیلابی پانی کی شدت کو بھی کم کیا جا سکے گا اور دریامیں پانی ذخیرہ کر کے اسے بعد میں زراعت و دیگر مقاصد کے لئے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔
ڈاکٹر رائے نیاز کاکہنا تھا کہ مون سون کی حالیہ بارشوں اور موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث آنے والے سیلابی پانی کی تباہ کاریوں کو کم کرنے کے لئے واٹر مینجمنٹ پر توجہ نہ دی گئی تو پاکستان فوڈ سکیورٹی کے مسائل کا شکار ہو سکتا ہے۔
ڈاکٹر رائے نیاز نے کہا یہ صورتحال اس لحاظ سے مزید تشویشناک ہو جاتی ہے کہ پاکستان کے پاس اپنی ضروریات پوری کرنے کے لئے 30 دن سے زیادہ پانی ذخیر ہ کرنے کی گنجائش نہیں ۔ انہوں نے اس حوالے سے تجویز دی ہے کہ بارش کےپانی کی بہتر مینجمنٹ کر کے اسے زحمت کی بجائے رحمت بنایا جا
بورڈ اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان بھی شامل،آئی ایم ایف کی تصدیق
سکتا ہے۔
