سرکاری ملازمین کا پارلیمنٹ ہاؤس کےباہردھرنےکااعلان

سرکاری ملازمین نے بجٹ اجلاس کے موقع پر 10جون کو پارلیمنٹ کے باہراحتجاج کااعلان کردیا۔
چیف آرگنائزر آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس رحمان باجوہ نے کہا کہ دھرنے میں ملک بھر سے سرکاری ملازمین شرکت کریں گے، ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم کی قائم کردہ سب کمیٹی اور آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے تحریری معاہدے پر عمل کیا جائے۔ایڈہاک ریلیف الاؤنسز بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے پے سکیل ریوائز کیا جائے، مزدور کی کم از کم اجرت 50 ہزار مقرر کی جائے اور وفاقی سرکاری ملازمین کی پینشن اور تنخواہوں میں کم از کم 50 فیصد اضافہ کیا جائے۔
سرکاری ملازمین کے مطالبات میں وفاقی سرکاری اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق ختم کرنے، صوبائی طرز پر تمام وفاقی ملازمین کی اپگریڈیشن بمعہ مراعات جبکہ لِیو انکیشمنٹ اور وفاقی ملازمین کی پینشن اصلاحات واپس لینا شامل ہے۔
گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے کہا کہ پنشن اصلاحات کو فی الفور واپس لیا جائے اور اعلان کیا کہ مطالبات منظور ہوئے تو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے یوم تشکر منائیں گے۔