حکومت کا اپوزیشن کو مرضی کی قائمہ کمیٹیاں دینے سے انکار

قائد ایوان اسحاق ڈارنے اپوزیشن کو مرضی کی قائمہ کمیٹیاں دینے سے صاف نکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے معاملے پر تحریک انصاف کے وفد کی قائد ایوان سے آج طے شدہ ملاقات نہ ہوسکی۔پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی ظفر کا قائدایوان اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ،اپوزیشن اور حکومت میں سینیٹ قائمہ کمیٹیوں کے بارے میں مشاورت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اور قائد ایوان میں کمیٹیوں کے معاملے پر شدید اختلافات برقرار ہیں۔قائد ایوان کی تحریک انصاف کو مرضی کی کمیٹیاں دینے کے حوالے سے معذرت کرلی۔

عمران خان نے جتنے جوتے چاٹے ہیں شاید ہی کسی نے چاٹے ہوں، خواجہ آصف

 

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کو قانون و انصاف، خارجہ، خزانہ ،اور ہیومن رائٹس  میں سے کوئی کمیٹی تاحال نہ مل سکی۔صرف داخلہ کی سینیٹ قائمہ کمیٹی تحریک انصاف کو دی گئی۔مرضی کی کمیٹیوں میں اتفاق رائے نہ ہونے پر حکومت اور اپوزیشن میں مزاکراتی عمل فی الحال رک گیا۔

حکومتی جماعتوں کی جانب سے سینیٹ کی متعدد قائمہ کمیٹیوں کے فیصلے کرلئے گئے۔

پارلیمانی لیڈر علی ظفر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے کمیٹیاں خود سے تقسیم کرلی ہیں۔تحریک انصاف کواحتساب والی کمیٹیاں نہیں دی گئیں، افسوس ہوا۔

Back to top button