حکومت کی عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی پیشکش

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی تحریری درخواست دے تو بنی گالہ کو سب جیل قرار دے کر عمران خان کو وہاں منتقل کیا جاسکتا ہے۔
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو بنی گالا منتقل کیا جاسکتا ہے،جہاں وہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور اہلِ خانہ سے روزانہ ملاقات کر سکیں گے۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما طارق فضل چوہدری نے کہاکہ اڈیالہ جیل میں 8 ہزار قیدی ہیں،جو عمران خان اور ان کی سیاسی سرگرمیوں کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہم تیار ہیں کہ اگر وہ درخواست دیں تو انہیں بنی گالہ منتقل کردیا جائے گا، بنی گالا میں پی ٹی آئی رہنما عمران خان سے مل سکتے ہیں،حتیٰ کہ لڈو اور دیگر کھیل بھی کھیل سکتے ہیں۔
رہنما مسلم لیگ ن کے کا کہنا تھاکہ عمران خان کو رہا تو نہیں کیا جاسکتا، لیکن ان کی بنی گالا رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے کر انہیں وہاں منتقل کیا جاسکتا ہے،پی ٹی آئی کو چاہیےکہ وہ اڈیالہ سے بنی گالا منتقلی کی تحریری درخواست دے، ہم یہ منتقلی کردیں گے۔
