وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف کسی سازش کی ضرورت نہیں، ان کے اپنے لوگ ہی کافی ہیں : گورنر فیصل کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف کسی بیرونی سازش کی ضرورت نہیں، ان کے اپنے لوگ ہی کافی ہیں۔
گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ اگر حزب اختلاف کے پاس ایک بھی رکن کی عددی برتری ہو تو خیبرپختونخوا حکومت کی تبدیلی ان کا جمہوری حق ہے، اسے سازش قرار دینا درست نہیں۔
فیصل کریم کنڈی کے مطابق مخصوص نشستوں کی بحالی کےبعد پیدا ہونے والی نئی سیاسی صورت حال پر وزیر اعظم شہباز شریف سے تبادلہ خیال کیا گیا،سوات واقعے پر بھی گفتگو ہوئی۔
عوام کو سیلاب سےبچانے کیلئےپیشگی اقدامات کئےجائیں،وزیراعظم
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا حکومت گرانے سے متعلق قیاس آرائیوں کے تناظر میں وزیر اعظم شہباز شریف نے گورنر خیبرپختونخو فیصل کریم کنڈی اور عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان سے اہم ملاقاتیں کیں۔