بھارت پہلگام حملے پر پاکستان مخالف مؤقف کے لیے کواڈ کی حمایت حاصل نہ کر سکا

بھارت، پاکستان کے خلاف پہلگام حملے کا الزام دینے کے باوجود ’کواڈ‘ ممالک کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
امریکا، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا پر مشتمل کواڈ گروپ نے بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 افراد کی ہلاکت کے واقعے کی مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس دہشت گرد حملے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
واشنگٹن میں ہونے والے اجلاس کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے کواڈ وزرائے خارجہ کا ایک مشترکہ بیان جاری کیا، جس میں دہشت گردی کی مذمت کی گئی، تاہم پاکستان کا نام نہیں لیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ’’کواڈ دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کی ہر شکل اور صورت، بشمول سرحد پار دہشت گردی، کی بلاامتیاز مذمت کرتا ہے۔‘‘
خیبرپختونخوا حکومت گرانے کا کوئی ارادہ نہیں : رانا ثنا اللہ
یاد رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد دونوں ایٹمی طاقتیں، بھارت اور پاکستان، ایک مرتبہ پھر تناؤ کی کیفیت میں آ گئیں تھیں۔
بھارت نے اس حملے کا الزام براہِ راست پاکستان پر عائد کیا تھا، جسے پاکستان نے سختی سے مسترد کرتے ہوئے آزاد اور غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا۔