پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کر گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کے آغاز سے ہی زبردست تیزی کا رجحان برقرار ہے۔

مالی سال کے پہلے ہی روز سے مارکیٹ میں مثبت پیش رفت دیکھی جا رہی ہے، اور 100 انڈیکس روزانہ کی بنیاد پر نئی بلندیاں عبور کر رہا ہے۔

گزشتہ روز کاروباری سرگرمیوں کے دوران 100 انڈیکس 1,30,000 کی سطح بھی عبور کر گیا تھا۔

آج جمعرات کے روز بھی مارکیٹ کے آغاز پر ہی تیزی کا رجحان برقرار رہا، اور 100 انڈیکس 131,000 کی حد بھی پار کر چکا ہے۔

کاروباری دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 727 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس نئی بلند ترین سطح 131,071 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، 100 انڈیکس 1لاکھ 27ہزار سے تجاوز

 

واضح رہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس گزشتہ 5 روز کے دوران مجموعی طور پر تقریباً 9,000 پوائنٹس کا اضافہ کر چکا ہے، جو ایک تاریخی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

Back to top button