امریکی حملوں سے ایران کا جوہری پروگرام دو سال تک مؤخر ہو گیا : پینٹاگون 

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ حالیہ امریکی حملوں کے نتیجے میں ایران کا جوہری پروگرام ایک سے دو سال پیچھے چلا گیا ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق، امریکی کارروائیوں میں ایران کی تین ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جن کے تباہ ہونے سے ایران کے جوہری منصوبے کو نمایاں نقصان پہنچا ہے۔

امریکا نے 22 جون کو ایران کے فردو، نطنز اور اصفہان میں واقع جوہری مراکز پر فضائی حملے کیے تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان حملوں کو "کامیاب” قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ فردو کی ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ کی  فردو جوہری تنصیب کو نقصان پہنچنےکی تصدیق

 

تاہم، اس کے برعکس بعض امریکی میڈیا اداروں نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ان حملوں سے ایران کے بنیادی جوہری مواد کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا، اور جوہری صلاحیت مکمل طور پر متاثر نہیں ہوئی۔

Back to top button