ورلڈ سٹرینتھ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی بڑی کامیابی

ورلڈ سٹرینتھ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی بڑی کامیابی ،پاکستان کی مریم عقیل شاہ نے دو سلور میڈل اور محمد نوید نے 2 براونز میڈل جیت لئے۔

پاکستانی سٹرینتھ لفٹروں نے چیمپیئن شپ کے دوسرے دن بھی سر سبز  ہلالی پرچم بلند رکھا۔پاکستان کے محمد نوید  نے ماسٹر کیٹگری میں دو برانز میڈل جیتے۔وومن ماسٹر  کیٹگری میں مریم عقیل نے دو سلور میڈل حاصل کیے۔

چیمپئن شپ میں دس ممالک انڈیا، پاکستان، چین، نیپال، کرغستان قازقستان، تاجکستان، منگولیا، سری لنکا، اذبکستان کی ٹیموں نے شرکت کی۔

Back to top button